


You have contributed 0.0% of this topic
twitter.com/Muadh_Khan/status/1206264581108256768
P.S: See Tweet about Nadwatul-Ulama students
twitter.com/Muadh_Khan/status/1206264581108256768
احتجاجی طلبہ کا بز دل قائدین سے خطاب
✏ فضیل احمد ناصری
لیلا پرست ہوں ، مگر محمل نہیں قبول
وہ راہ رو ہوں میں جسے منزل نہیں قبول
ہوتی ہے زندہ قوم ہی طوفاں سے آشنا
اے موجِ تند خو! مجھے ساحل نہیں قبول
بیزار ہوں مشائخِ گوشہ نشیں سے میں
ہاں!مجھ کو ایسی گرمئ محفل نہیں قبول
رہبر ہے وہ جو موت سے ڈرتا نہیں ذرا
مجھ سرپھرے کو قائدِ بز دل نہیں قبول
سینے سے اپنے خوفِ عدو کو نکال دے
میرے خدا کو شرک زدہ دل نہیں قبول
اس باغباں سے میری کشاکش نہ جائے گی
جس کو چمن میں شورِ عنادل نہیں قبول
کٹتا ہے سر ، کٹے، مجھے منظور ہے ، مگر
اسلام کے خلاف کوئی بل نہیں قبول
تو جانتا ہے خوب کہ میری اذاں ہے اور
مجھ کو ترا یہ عقدِ انامل نہیں قبول
اے شیخِ وقت! آ کے مرے سر پہ ہاتھ رکھ
ورنہ مجھے یہ تیرے فضائل نہیں قبول
This cannot be undone and I am sure it will be greatly appreciated.
Please wait...