Forum Menu - Click/Swipe to open
 

Maulana Iftikharul Hasan kandhalwi ra

You have contributed 0.0% of this topic

Thread Tools
Appreciate
Topic Appreciation
To appreciate this topic, click 'Appreciate Topic' on the right.
Rank Image
Offline
Unspecified
6
Brother
6
#1 [Permalink] Posted on 3rd June 2019 22:41
Does anyone have information on Maulana Iftikharul Hasan kandhalwi Ra and qari hassan ahmad mazahiri ra.

Both passed away recently in Ramadhan.

Qari Hassan ahmad mazahiri lived in Makkah and was a khalifa of shaikh zakaria ra.
report post quote code quick quote reply
+1 -0
back to top
Rank Image
abuzayd2k's avatar
Offline
Unspecified
249
Brother
21
abuzayd2k's avatar
#2 [Permalink] Posted on 6th June 2019 07:41
Inna lillahi wa inna ilayhi raji'oon.
report post quote code quick quote reply
No post ratings
back to top
Rank Image
Rajab's avatar
Offline
Unspecified
697
Brother
334
Rajab's avatar
#3 [Permalink] Posted on 6th June 2019 08:42
حضرت مولانا افتخارالحسن کاندھلوی

حضرت مولانا الیاس صاحب رحمتہ کے سب سے
بڑے اور پہلے خلیفہ

حضرت مولانا احتشام الحسن کاندھلوی رحمتہ کے
چھوٹے بھائی

اور مولانا الیاس رحمتہ کےسگے سالے

اور مولانا یوسف صاحب رحمتہ سگے ماموں

۔مولانا سعد صاحب کے نانا

اورخاندان کاندھلوی کے سربراہ تھے ۔
report post quote code quick quote reply
+1 -0
back to top
Rank Image
Rajab's avatar
Offline
Unspecified
697
Brother
334
Rajab's avatar
#4 [Permalink] Posted on 10th June 2019 19:45
*حضرت مولانا مفتی افتخار الحسن صاحب کاندھلوی رحمۃاللہ علیہ*

آپ کی پیدائش 10 جمادی الأول 1340 ھ مطابق 10 جنوری 1922 کو غالباً کاندھلہ میں ہوئی. غالباً اس لئے لکھا گیا کیونکہ آپ کے والد محترم ایک مدت تک مظفر نگر میں مقیم رہے
آپ کا شجرہ اس طرح سے ہے. افتخار الحسن ابن رؤف الحسن ابن ضیاء الحسن محمد صادق ابن نور الحسن ابن ابو الحسن ابن مفتی الٰہی بخش رحمۃاللہ علیہم
آپ کے والد محترم مولانا رؤف الحسن صاحب نے یکے بعد دیگرے دو شادیاں کی جس سے کل پانچ بھائی اور
تین بہنیں ہوئے

پہلی اہلیہ سے مولانا نجم الحسن و مولانا احتشام الحسن خلیفہ و رفیق خاص بانی تبلیغ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ و حکیم قمر الحسن و تین صاحبزادیاں جویریہ خاتون زوجہ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب بانی تبلیغ و امۃ المتین خاتون زوجہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلوی مہاجر مدنی و امۃ الدیان خاتون زوجہ مولوی ظہیر الحسن شہید اور دوسری اہلیہ سے حضرت مولانا اظہار الحسن صاحب و حضرت مولانا مفتی افتخار الحسن صاحب
اس اعتبار سے آپ بانی تبلیغ مولانا الیاس اور حضرت شیخ زکریا صاحب کے برادر نسبتی ہوئے آپ مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور کے قابل ترین فضلاء میں سے ہیں


1948 میں آپ کی فراغت ہوئی اور 1947 میں آپ کو حضرت اقدس مولانا شاہ عبد القادر صاحب رائے پوری نور اللہ مرقدہ کی طرف اجازت و خلافت سے نوازا گیا آپ کے پیر جی یعنی حضرت رائے پوری نے آپ کو صوفی جی کا لقب دیا تھا جس کا بہت سی جگہوں پر حضرت شیخ الحدیث نے اپنی آپ بیتی میں بھی تذکرہ کیا ہے صوفی افتخار کے نام سے
آپ کے خلفاء کی تعداد 50 سے زائد ہے جس میں حضرت مولانا عبد العزیز صاحب رائے پوری سابق ناظم مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور حضرت مولانا محمد کامل صاحب رحمہ اللہ گڑھی دولت حضرت مولانا زبیر الحسن صاحب کاندھلوی رحمۃاللہ علیہ اور حضرت مولانا محمد سعد صاحب کاندھلوی دامت برکاتہ بھی شامل ہیں

آپ اپنے وقت کے عظیم مفسر قرآن تھے پورے 52 سالوں تک کاندھلہ کی جامع مسجد پھر اپنے محلے کی مسجد میں فجر بعد ایک ڈیڑھ گھنٹے تفسیر کی جس میں 5 دور مکمل فرمائے جس کا آخری ختم غالباً 1992 یا 1993 میں ہوا جس میں بڑا عظیم الشان اجتماع ہوا کاندھلہ کی پوری عیدگاہ بھر گئی اور حضرت مولانا علی میاں ندوی رحمہ اللہ نے شرکت فرمائ
حضرت مولانا اپنی آپ بیتی میں تحریر فرماتے ہیں کہ ایسی نورانی مجلس میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی.
روزانہ کی ہونے والی مجلس بھی بڑی با برکت ہوتی تھی
ایک ایک آیت پر علم کا جو دریا بہنا شروع ہوتا تو اس کو مکمل کرنے میں کئی کئی دن لگ جاتے تھے
سورۃ بقرہ کی صرف ایک آیت وإذ قال ربك الملائكة إني جاعل في الأرض خليفه کی تفسیر کا نا مکمل مواد کتابی شکل میں منظر عام پر آ چکا ہے وہ بھی صرف 9 دن کی تقریر ہے حالانکہ آپ نے اس آیت پر کم و بیش 45 دن تک کلام فرمایا تھا
اس کتاب کا نام تقاریر تفسیر قرآن مجید ہے

آپ ایک طویل عرصے سے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ اور مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور کی مجلس شوریٰ کے رکن تھے اور تا حیات باقی رہے

مراداباد دہلی میرٹھ مظفر نگر بلند شہر نیز ہریانہ پنجاب میں آپ کے بے شمار دینی و دعوتی اسفار ہوئے اور پورا علاقہ آپ کو اپنا پیر مانتا ہے

آپ کی کل 7 اولاد ہیں تین صاحب زادگان جن میں عظیم مؤرخ مولانا نور الحسن راشد جو کہ جانشین بھی ہیں مولانا ضیاء الحسن اور مولانا بدر الحسن اور چار صاحب زادیاں اہلیہ مرحومہ پیر صاحب حضرت مولانا محمد طلحہ کاندھلوی ( اس رشتے سے آپ حضرت شیخ الحدیث کے سمدھی بھی تھے) و اہلیہ مولانا احترام الحسن رحمۃاللہ کاندھلوی و اہلیہ مولانا محمد حشیم صاحب عثمانی ناظم مدسہ صولتیہ مکہ مکرمہ و اہلیہ مولانا محمد الھاشمی سہارنپوری ( راقم سطور کی والدہ محترمہ) ہیں

آپ تقریباً ایک ڈیڑھ سال سے صاحب فراش تھے اور اب آخری ایک ہفتے سے پیشاب بند تھا کھانا پینا سب چھوٹ گیا تھا
آج صبح فجر بعد سے طبیعت زیادہ خراب تھی شام 5 بجکر 40 منٹ پر اب زمزم کے چند قطرے مونھ میں ڈالے اور اسی دوران روح پرواز کر گئی
انا للہ وانا الیہ راجعون
موت العالِم موت العالَم
تدفین سے قبل یہ چند سطور تحریر کر سکا ہوں
نماز جنازہ کل صبح پیر کے روز 8 بجے عیدگاہ کاندھلہ میں ادا کی جائے گی اور خاندانی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا

باقی مزید تفصیلی مضمون انشاءاللہ تعالیٰ جلد لکھنے کی کوشش کروں گا
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ آپ اس مبارک مہینے میں اور اس کے بعد بھی مغفرت تامہ اور بلند درجات کی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ایصال ثواب فرمائیں
جزاکم اللہ خیرا

*العلم والعلماء واٹسپ گروپ*
27 رمضان المبارک 1440 مطابق 2جون 2019 بروز اتوار رات ساڑھے گیارہ بجے
report post quote code quick quote reply
No post ratings
back to top
Rank Image
abu mohammed's avatar
London
20,678
Brother
6,818
abu mohammed's avatar
#5 [Permalink] Posted on 12th June 2019 09:06
Can we have a translation added please. Most readers here can only read and understand English.
report post quote code quick quote reply
No post ratings
back to top
Rank Image
Rajab's avatar
Offline
Unspecified
697
Brother
334
Rajab's avatar
#6 [Permalink] Posted on 15th June 2019 00:36
I.A. when I get time
report post quote code quick quote reply
No post ratings
back to top